sui northern 1

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصدارت پختونخوا کابینہ کا پہلا اجلاس طلب، ایجنڈا جاری

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصدارت پختونخوا کابینہ کا پہلا اجلاس طلب، ایجنڈا جاری

0
Social Wallet protection 2

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پہلا باضابطہ اجلاس چودہ نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں دس وزرا، ایک معاون خصوصی اور دو مشیروں کو مدعو کیا گیا ہے۔

sui northern 2

ایف بی آر میں بھونچال، 80 سینئر عہدیداروں کے یکا یک ملک گیر تقرر و تبادلے

اجلاس کے ترپن نکاتی ایجنڈے میں متعدد اہم معاملات شامل ہیں، جن میں ضلعی سیشن ججز کے لیے پچیس سرکاری گاڑیاں تبدیل کرنے کی منظوری، سوات ایکسپریس وے کے ٹول پلازوں کے ٹیکس میں بیس فیصد اضافے کی سفارش، اور گورنر خیبر پختونخوا کے لیے وی آئی پی گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی ختم کرنے کی تجویز قابل ذکر ہیں۔

اس کے علاوہ "ایک کسان، ایک گائے” کے منصوبے کی باضابطہ منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، جس کا مقصد صوبے میں زراعت اور دیہی معیشت کو فروغ دینا ہے۔ تیراہ اور شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لیے خصوصی فنڈز کے اجرا کی منظوری بھی زیرغور آئے گی۔ پشاور ہائی کورٹ کے بینچ کے لیے بلٹ پروف گاڑی کی فراہمی کا معاملہ بھی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.