sui northern 1

اسلام آباد خودکش حملے پر عالمی سطح پر مذمت، اقوام متحدہ، امریکا، چین اور ترکی کا اظہارِ افسوس

اسلام آباد خودکش حملے پر عالمی سطح پر مذمت، اقوام متحدہ، امریکا، چین اور ترکی کا اظہارِ افسوس

0
Social Wallet protection 2

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد عالمی برادری کی طرف سے یک آواز مذمتی بیانات سامنے آئے ہیں۔ اقوام متحدہ، امریکہ، چین، برطانیہ، ترکی، قطر اور متحدہ عرب امارات نے جی الیون جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں بارہ افراد جاں بحق اور چھتیس زخمی ہوئے تھے۔

sui northern 2

قومی اسمبلی: حکومت اپوزیشن میں تناؤ بڑھ گیا، اسپیکر کو زبردستی کرسی سے اتارنے پر غور

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ امریکہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ چین نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

برطانیہ کے ہائی کمشنر جین میریٹ نے نہ صرف متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا بلکہ برطانوی شہریوں کے لیے سفری احتیاطی تدابیر کی تجدید بھی کی۔ ترکی، قطر اور متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے خلاف ہونے والے ان دہشتگردانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا یقین دلایا۔

عالمی رہنماؤں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ ایسے بزدلانہ حملے پاکستان کے عزم کو مزید مضبوط بنائیں گے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.