وہ بہترین ورزش جو موٹاپے سے نجات اور ذیابیطس جیسے مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے انتہائی مؤثر

وہ بہترین ورزش جو موٹاپے سے نجات اور ذیابیطس جیسے مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے انتہائی مؤثر

0

امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق وزن اٹھانے کی ورزشیں نہ صرف جسمانی وزن میں کمی لانے بلکہ ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچاؤ میں بھی مؤثر ثابت ہو سکتی ہیں۔ ورجینیا ٹیک کی اس تحقیق میں چوہوں پر تجربات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ویٹ لفٹنگ دوڑنے کے مقابلے میں جسمانی چربی کم کرنے، گلوکوز کے افعال بہتر بنانے اور انسولین کی مزاحمت روکنے میں زیادہ مؤثر ہے۔

رونالڈو نے اگلے فٹبال ورلڈ کپ کو آخری ایونٹ قرار دے دیا

تحقیق کے دوران چوہوں کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ کو وزن اٹھانے، دوسرے کو دوڑنے اور تیسرے کو جسمانی سرگرمیوں سے محروم رکھا گیا۔ آٹھ ہفتوں کے بعد ورزش کرنے والے دونوں گروپس میں صحت میں بہتری دیکھی گئی، مگر وزن اٹھانے والے چوہوں میں جسمانی چربی میں نمایاں کمی اور انسولین کی حساسیت میں اضافہ دیکھا گیا۔

محققین نے بتایا کہ اگرچہ ہر قسم کی ورزش ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچاؤ اور وزن کم کرنے میں مددگار ہے، تاہم وزن اٹھانے کی ورزشیں اس حوالے سے خصوصی اہمیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ جن افراد کے لیے دوڑنا مشکل ہو، وہ آسانی سے وزن اٹھانے کی ورزشوں کو اپنا سکتے ہیں۔ یہ تحقیق جرنل آف اسپورٹ اینڈ ہیلتھ سائنس میں شائع ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.