sui northern 1

جارجیا میں ترکیہ کا سی-130 فوجی طیارہ گر کر تباہ

جارجیا میں ترکیہ کا سی-130 فوجی طیارہ گر کر تباہ

0
Social Wallet protection 2

ترکی کے ایک سی-130 فوجی کارگو طیارہ نے منگل کے روز آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہی کا شکار ہونے کے بعد بیس افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ ترکی کی وزارت دفاع کے مطابق یہ طیارہ آذربائیجان سے روانہ ہو کر ترکی واپس جا رہا تھا کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔

sui northern 2

خالی پیٹ یہ پھل کبھی بھی نہ کھائیں، ماہرین کی وارننگ

وزارت دفاع کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ طیارے میں فوجی عملے کے ارکان سمیت بیس افراد سوار تھے۔ حادثے کے فوراً بعد آذربائیجان اور جارجیا کی متعلقہ اتھارٹیز کے ساتھ مل کر مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ امدادی ٹیمیں حادثہ کے مقام پر پہنچ چکی ہیں اور ملبے تک رسائی کے لیے کام جاری ہے۔

ترک صدر اور فوجی حکام نے اس حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ اہلکاروں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم ہلاکتوں کے حوالے سے ابھی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.