اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد: جی الیون کچہری کے نزدیک خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمی
جج طاہر عباس سپرا نے مقدمے کی سماعت کے دوران حکم دیا کہ دونوں رہنماؤں کے پاسپورٹ بلاک کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔
عدالت نے اسی کیس میں سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے اور سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔