گلگت کے علاقے چلاس میں گندلو کے مقام پر شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بڑا حادثہ پیش آیا ہے، جس میں متعدد افراد کے دب جانے کی اطلاعات ہیں۔
اسلام آباد: جی الیون کچہری کے نزدیک خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمی
ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کئی مسافر گاڑیاں ملبے تلے آگئی ہیں، جبکہ چلاس اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور دبے ہوئے افراد کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ ریسکیو آپریشن میں تیزی لائی جائے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔