sui northern 1

سینیٹ و قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی نے آرٹیکل 243 میں ترامیم کی منظوری دے دی

سینیٹ و قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی نے آرٹیکل 243 میں ترامیم کی منظوری دے دی

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے آئین کے آرٹیکل 243 پر تفصیلی غور و خوض کے بعد ترامیم کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے تین اضافی ترامیم پیش کی گئیں، جن پر اراکین نے بحث کے بعد مشاورت کا عمل مکمل کرلیا۔

sui northern 2

وہ عام عادت جو جوان افراد کو قبل از وقت بڑھاپے کا شکار بناسکتی ہے

ذرائع کے مطابق مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے ڈرافٹ پر پارلیمانی سطح پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے جبکہ نئی ترامیم پر حتمی فیصلہ کل متوقع ہے۔ اے این پی، بی این پی اور ایم کیو ایم نے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی کی جانب سے خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پر حکومت نے مزید وقت مانگا ہے، اسی طرح بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کی تجویز پر بھی مزید غور کل کیا جائے گا۔

اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 243 سے متعلق ترامیم کی منظوری دے دی گئی جبکہ آئینی عدالتوں کے قیام کی شق بھی منظور کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق زیر التوا مقدمات کے فیصلے کی مدت چھ ماہ سے بڑھا کر ایک سال کرنے کی ترمیم منظور کی گئی ہے۔ نئی ترمیم کے تحت اگر ایک سال کے دوران کسی مقدمے کی پیروی نہ کی جائے تو اسے نمٹا ہوا تصور کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.