sui northern 1

کال سینٹرز سے کروڑوں کا بھتہ، ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت این سی سی آئی کے مزید 13 افسران کیخلاف مقدمہ درج

کال سینٹرز سے کروڑوں کا بھتہ، ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت این سی سی آئی کے مزید 13 افسران کیخلاف مقدمہ درج

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد میں این سی سی آئی اے کے 13 مزید افسران کے خلاف کال سینٹرز سے کروڑوں روپے بھتہ لینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل میں دائر کیا گیا جس میں راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور دیگر افسران نامزد ہیں۔

sui northern 2

27 ویں ترمیم کا راستہ روکنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، اپوزیشن اتحاد کا احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

مقدمے کے متن کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف-11 میں قائم 15 غیر قانونی کال سینٹرز سے کروڑوں روپے بھتہ وصول کیا گیا۔ این سی سی آئی اے کے افسران ان کال سینٹرز سے ہر ماہ بھاری رقم لیتے رہے۔

مقدمے میں ایک فرنٹ مین کو بھی نامزد کیا گیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے ایک خاتون سے رقم وصول کی۔ خاتون نے 13 غیر ملکیوں اور اپنے شوہر کی رہائی کے لیے کروڑوں روپے ادا کیے۔

تحقیقات کے مطابق مقدمے میں شامل مرکزی ملزم ماضی میں ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سندھ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.