sui northern 1

پرفیوم فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی سے 6 افراد جاں بحق، 5 زخمی

پرفیوم فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی سے 6 افراد جاں بحق، 5 زخمی

0
Social Wallet protection 2

ترکیہ کے صنعتی شہر دیلوواسی میں پرفیوم کے ایک گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔

sui northern 2

ترک میڈیا کے مطابق آگ ہفتے کی صبح تقریباً نو بجے لگی، جو دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی دو منزلوں تک پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ، ریسکیو ٹیموں اور میونسپل عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

سعودیہ اور پاکستان کے درمیان حج 2026 کیلئے انتظامات اور سہولیات سے متعلق معاہدہ طے پاگیا

صوبہ کوجائیلی کے گورنر الہامی آکتاش نے بتایا کہ افسوسناک واقعے میں چھ شہری جاں بحق ہوئے، جبکہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ باقی چار زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ترک نشریاتی ادارے این ٹی وی کی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ گودام کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق پہلے زوردار دھماکے کی آواز آئی، جس کے فوراً بعد آگ پھیل گئی اور پورا علاقہ شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا۔

دیلوواسی استنبول سے تقریباً 70 کلومیٹر دور واقع ایک اہم صنعتی شہر ہے جہاں متعدد فیکٹریاں اور گودام قائم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.