27ویں ترمیم میں صوبائی خود مختاری کو چھیڑا گیا تو مسائل پیدا ہوں گے، بیرسٹر گوہر

27ویں ترمیم میں صوبائی خود مختاری کو چھیڑا گیا تو مسائل پیدا ہوں گے، بیرسٹر گوہر

0

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم میں صوبائی خود مختاری کو کسی صورت متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ ان کے مطابق صوبوں نے اپنے قوانین خود بنائے ہیں، اس میں مداخلت کی کوئی ضرورت نہیں۔
علیمہ خان کے 8ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، 12 بینک اکاؤنٹس منجمد

نجی ٹی وی چینل "ایکسپریس نیوز” کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کرے گی، کیونکہ ابھی تک پارٹی کو ترمیم کا حتمی مسودہ نہیں دیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 26ویں ترمیم کے وقت بھی جو ڈرافٹ پی ٹی آئی کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا، وہ ایوان میں پیش نہیں کیا گیا تھا، جس کی شکایت انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے بھی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے پاس اربوں روپے کا بجٹ موجود ہے، لیکن عوام ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ ان کے مطابق موجودہ پارلیمان کے پاس آئین میں ترمیم کرنے کا اختیار نہیں، کیونکہ دو تہائی اکثریت ان کے پاس نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں اب تک کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اور اگر 27ویں ترمیم منظور ہوئی تو اس سے وفاق اور صوبے دونوں متاثر ہوں گے۔

انہوں نے عمران خان کی قید پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کو دو سال سے زائد عرصے سے قید میں رکھا گیا ہے، اور پانچ دنوں میں تین سزائیں دی گئیں تاکہ عوام انہیں بھول جائیں، مگر ایسا نہیں ہوا۔ ان کے مطابق خان صاحب کی رہائی کسی ڈیل سے نہیں بلکہ عدالتی فیصلے سے ہی ممکن ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ آج شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے، لاہور ہائی کورٹ میں پارٹی کی دو پٹیشنز زیر التوا ہیں جنہیں جلد سننے کی درخواست دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کسی گوریلا فورس کی طرح نہیں بلکہ قانونی اور سیاسی طریقے سے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.