خاور مانیکا تشدد کیس ، پی ٹی آئی وکیل کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع

خاور مانیکا تشدد کیس ، پی ٹی آئی وکیل کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع

0

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل علی اعجاز بٹر کے خلاف اشتہاری کارروائی شروع کر دی۔

بلی کے پڑوسی کے گھر بار بار جانے کے باعث مالک پر بڑا جرمانہ

اے ٹی سی اسلام آباد میں کیس کی سماعت کے دوران وکلاء کی حاضری کے بعد کارروائی 6 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

یہ مقدمہ سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر مبینہ تشدد سے متعلق ہے، جس میں پی ٹی آئی وکلاء پر تھانہ رمنا میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

چند روز قبل عدالت نے پی ٹی آئی وکلاء کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے اور ان کے ضامن کو بھی نوٹس بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.