اسلام آباد: ستائیسویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے لیے حکومتی اتحاد کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد منعقد ہوگا، جس میں وزیراعظم پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان نے سرحد پار سے آنیوالے خود کش ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینی ترمیم سے متعلق تجاویز پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی، جب کہ پیپلز پارٹی اپنی تجاویز وزیراعظم کے سامنے پیش کرے گی۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کو 14 نومبر تک پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج دوپہر 12 بجے ایم کیو ایم کا وفد بھی وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں وزیراعظم ایم کیو ایم رہنماؤں کو مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ ایم کیو ایم وفد مقامی حکومتوں سے متعلق اپنی تجاویز پر وزیراعظم کو بریف کرے گا اور ان ترامیم کی منظوری کی سفارش کرے گا تاکہ بلدیاتی نظام کو مؤثر بنایا جا سکے۔