رواں برس سندھ میں ڈینگی سے ہلاکتیں 21 تک پہنچ گئی

رواں برس سندھ میں ڈینگی سے ہلاکتیں 21 تک پہنچ گئی

0

کراچی: سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ صوبے میں اب تک 9 ہزار 638 افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، جن میں سے 4 ہزار 540 کا تعلق کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران ڈینگی کے باعث صوبے میں 21 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، جن میں سے 9 کیسز کراچی سے سامنے آئے۔ صرف اکتوبر کے مہینے میں سندھ بھر میں 13 افراد ڈینگی کے باعث جان کی بازی ہار گئے، جن میں کراچی کے ضلع ملیر سے 3، ضلع شرقی اور غربی سے 2،2، جبکہ کورنگی سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

رمضان میں ڈرامے کیوں نہیں بناتے؛ ہدایتکار دانش نواز نے ایمان افروز وجہ بتادی

اسی مہینے حیدرآباد میں 4 اور ٹنڈو محمد خان میں ایک ہلاکت ہوئی۔ نومبر کے ابتدائی پانچ دنوں میں بھی ڈینگی بخار نے مزید 8 جانیں لیں، جن میں سے 6 حیدرآباد، ایک ٹنڈوالہیار اور ایک کراچی سے رپورٹ ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 5 ہزار 511 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1 ہزار 130 مثبت نکلے۔ کراچی میں 3 ہزار 937 ٹیسٹ ہوئے جن میں 527 مثبت کیسز سامنے آئے، جبکہ حیدرآباد ڈویژن میں 1 ہزار 574 ٹیسٹوں میں 603 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

سیکریٹری صحت ریحان بلوچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرکاری اسپتالوں میں 129 اور نجی اسپتالوں میں 126 نئے مریض داخل ہوئے۔ اس دوران سرکاری اسپتالوں سے 96 اور نجی اسپتالوں سے 111 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو گئے۔ ایک نئی ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی۔

اس وقت صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں 251 اور نجی اسپتالوں میں 264 مریض زیرِ علاج ہیں۔ ڈینگی کے مریضوں کے لیے کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں 256، حیدرآباد میں 165 اور اندرونِ سندھ میں 558 بیڈز مختص کیے گئے ہیں۔ پرائیویٹ اسپتالوں میں یہ تعداد کراچی میں 185، حیدرآباد میں 208 اور اندرون سندھ میں 66 ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق سندھ بھر میں 54 لیبارٹریز سے ڈینگی ٹیسٹ کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔ کراچی میں 37 لیبارٹریز (12 سرکاری، 25 نجی) اور حیدرآباد میں 17 لیبارٹریز (7 سرکاری، 10 نجی) ڈینگی ٹیسٹنگ میں مصروف ہیں۔

اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 638 ہو چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.