ماحول کی بہتری کیلئے پنجاب حکومت نے زبردست اقدامات کئے ، ملکر کام کرنا چاہتے ہیں ، بنگلہ دیش

ماحول کی بہتری کیلئے پنجاب حکومت نے زبردست اقدامات کئے ، ملکر کام کرنا چاہتے ہیں ، بنگلہ دیش

0

بنگلہ دیش نے لاہور میں ماحولیاتی بہتری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدامات کو سراہا ہے۔ بنگلہ دیش کی مشیر برائے ماحولیات، جنگلات اور کلائمیٹ چینج سیدہ رضوانہ حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک لاہور میں ماحولیاتی بہتری کے لیے نافذ کیے گئے نظام سے سیکھنے کا خواہشمند ہے۔

عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر ماحول کے تحفظ کے لیے کام کرنا چاہتی ہے۔ ان کے مطابق پنجاب حکومت نے آلودگی کے خاتمے کے لیے جدید اور تخلیقی اقدامات کیے ہیں، جو قابلِ تقلید ہیں۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ پنجاب حکومت اپنے تجربات اور حکمت عملی بنگلہ دیش کے ساتھ شیئر کرے۔

رضوانہ حسن نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور آلودگی نے زراعت اور خوراک کی پیداوار کو متاثر کیا ہے، جبکہ قحط سالی جیسے مسائل بھی انہی اثرات کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کے لیے اپنائی گئی پالیسیاں دوسرے ممالک کے لیے مثال ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش بھی موسمیاتی خطرات سے دوچار ہے، اس لیے خطے کے ممالک کو مشترکہ طور پر ان چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیش سو فیصد قابلِ تجدید توانائی کے حصول کی سمت میں سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.