آج سال کا سب سے بڑا ’سپر مون‘ ہوگا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں شاندار نظارہ

آج سال کا سب سے بڑا ’سپر مون‘ ہوگا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں شاندار نظارہ

0

اسلام آباد:
آج شام آسمان پر سال کا سب سے بڑا اور روشن سپر مون دیکھا جا سکے گا، جو پاکستان سمیت دنیا کے کئی حصوں میں نمایاں طور پر نظر آئے گا۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق یہ اس سال کے تین سپر مونز میں سے دوسرا ہے، جو اپنے غیر معمولی حجم اور روشنی کے باعث عام چاند کے مقابلے میں نمایاں طور پر بڑا دکھائی دے گا۔

معیشت کی ترقی کے لیے اشرافیہ کے غلبے کو توڑنا ضروری ہے، مصدق ملک

سپر مون اس وقت بنتا ہے جب مکمل چاند کے دوران وہ اپنے مدار میں زمین کے سب سے قریب پہنچ جاتا ہے۔ اس موقع پر چاند معمول سے تقریباً 9.7 فیصد بڑا اور 16 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔

ترجمان کے مطابق آج شام چھ بج کر انیس منٹ پر چاند اپنی روشنی کے عروج پر ہوگا اور زمین سے اس کا فاصلہ 221,817 میل رہ جائے گا۔

یہ اس سال کے تین سپر مونز میں دوسرا مظہر ہے، جب کہ تیسرا اور آخری سپر مون دسمبر میں نظر آئے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق “بیور سپر مون” اس سال کا سب سے بڑا اور روشن چاند قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان میں موسم سرما کے صاف اور کم بادلوں والے آسمان کے باعث یہ نظارہ انتہائی واضح ہوگا۔ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ شہری علاقوں سے دور، کم روشنی والے مقامات سے اس مظہر کو بہتر انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ چاند طلوع ہوتے ہی اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ دکھائی دے گا اور یہ منظر نہ صرف فلکیاتی لحاظ سے اہم بلکہ عوام کے لیے بھی ایک دلکش تجربہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.