پاکستانتازہ ترین

رانا ثناءاللہ کا پنجاب میں داخلہ خطرے سے باہر،پرویز الٰہی

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اپوزیشن اپنے نمبر پورے کرلے پھر تبدیلی کی بات کرے، کیا عمران خان یا پی ٹی آئی گرفتاریوں سے کبھی ڈری ہے ؟ دو چار دن میں ضمانتیں ہو جاتی ہیں جواسلام آباد میں رہتے ہیں انہیں کچھ نہ کچھ رسک تولیناپڑے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیرداخلہ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ پنجاب آکرتو دکھائیں، لانگ مارچ میں ق لیگ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے پنجاب کو ایک پیسہ بھی نہیں دیا، ہم خان صاحب کے ٹیلی تھون سے جمع ہونے والی رقم خرچ کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے پی کے ایل آئی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن نےجس دن186ارکان پورے کرلیے، پھر دیکھ لیں گے، شوق کا کوئی مول نہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button