عمران خان کی بہن کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ دونوں بلاک کر دیئے گئے

عمران خان کی بہن کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ دونوں بلاک کر دیئے گئے

0

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی کی بہن علیمہ خان کے مسلسل عدم تعاون پر ان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے متعدد بار انہیں طلب کیا، مگر وہ پیش نہ ہوئیں، جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری بھی کئی بار نکالے گئے۔ عدالت نے ملزمہ کی عدم پیشی اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر ان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی معطلی کا فیصلہ سنایا۔

وزیراعظم آزادکشمیرکیخلاف تحریک عدم اعتماد پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ڈیڈ لاک ختم

علیمہ خان 26 نومبر کو تشدد کے ایک مقدمے میں نامزد ہیں۔ عدالت نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ اگر وہ پیش نہ ہوئیں تو ان کے سفری اور شناختی دستاویزات بلاک کر دی جائیں گی، تاہم عدالتی وارننگ کے باوجود وہ پیش نہ ہوئیں۔

پاسپورٹ آفس اور نادرا حکام نے عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے علیمہ خان کا پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ بلاک کر دیا ہے اور اس حوالے سے تعمیل کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.