sui northern 1

ایس پی عدیل اکبر نے خودکشی کی، پولیس کی انکوائری رپورٹ میں تصدیق

ایس پی عدیل اکبر نے خودکشی کی، پولیس کی انکوائری رپورٹ میں تصدیق

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد میں ایس پی عدیل اکبر کی موت کے معاملے پر پولیس انکوائری رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ انہوں نے خودکشی کی۔ ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے ایس پی عدیل اکبر کے آپریٹر، ڈرائیور اور معالج کے بیانات قلمبند کیے۔ ڈاکٹر کے بیان میں بتایا گیا کہ عدیل اکبر طویل عرصے سے ذہنی دباؤ اور گہرے تناؤ کا شکار تھے، اور کئی بار خودکشی کے خیالات کا اظہار کر چکے تھے۔ ڈاکٹر نے ان کی فیملی کو ہتھیاروں اور تیز دھار اشیا سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

sui northern 2

غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ، 17 ہلاک

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں عدیل اکبر کے خلاف دو سال تک انکوائری جاری رہی، جس کے نتیجے میں انہیں سزا ملی اور وہ دو بار پروموشن سے محروم رہے۔ انہیں ڈیڑھ ماہ قبل اسلام آباد میں تعینات کیا گیا تاکہ ان کی ترقی ممکن ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق وہ اپنی ڈیوٹی بخوبی انجام دے رہے تھے اور حال ہی میں کشمیر سے واپس آئے تھے۔

انکوائری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خودکشی سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل وہ تقریباً پینتیس منٹ گاڑی میں گھومتے رہے، پھر گھر گئے اور بعد میں اپنے ڈرائیور و آپریٹر کے ہمراہ سیکرٹریٹ پہنچے، جہاں ان کی ملاقات سیکشن آفیسر سے طے تھی۔ ملاقات نہ ہونے پر وہ دفتر خارجہ گئے اور وہاں انہیں ایس پی صدر یاسر کی کال موصول ہوئی، جس میں انہوں نے سبزی منڈی میں پیش آنے والے واقعے پر بات کی۔ اس کے کچھ دیر بعد عدیل اکبر نے اپنے آپریٹر سے گن لے کر اپنی جان لے لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.