بھارت: موٹر سائیکل سے ٹکر کے بعد بس میں آگ لگ گئی، 20 مسافر ہلاک

بھارت: موٹر سائیکل سے ٹکر کے بعد بس میں آگ لگ گئی، 20 مسافر ہلاک

0

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک خوفناک حادثے کے دوران بس میں آگ لگنے سے 20 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب حیدرآباد سے بینگلورو جانے والی مسافر بس ایک موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے بعد بس موٹرسائیکل کو کچھ فاصلے تک گھسیٹتی رہی، جس کے نتیجے میں پیٹرول لیک ہو کر چنگاریوں سے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے لمحوں میں بس کے فیول ٹینک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس جل کر راکھ ہوگئی۔

مٹن، بیف اور چکن کی ایکسپورٹ پر پابندی کی تجویز

مقامی حکام کے مطابق بس میں 41 مسافر سوار تھے جن میں سے 21 کو زندہ بچا لیا گیا، تاہم کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.