لیسکو افسران کے غائب ہونے کا انکشاف

لیسکو افسران کے غائب ہونے کا انکشاف

0

لیسکو کے تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں کے دوران افسران کی غیر حاضری کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد انتظامیہ نے سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لیسکو نے ہدایت جاری کی ہے کہ گرڈ اسٹیشن یا فیڈر پر شٹ ڈاؤن شروع ہوتے ہی تمام ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز اپنی موجودگی ثابت کرنے کے لیے لائیو لوکیشن شیئر کریں۔

وزیراعظم کا صنعت و زراعت کے فروغ کےلیے بڑے معاشی پیکج کا اعلان

افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ متعلقہ سرکل کے واٹس ایپ گروپ میں اپنی لوکیشن کے ساتھ فیڈر کا نام اور مقام واضح کرتے ہوئے پیغام بھیجیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ قدم اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ اپ گریڈیشن اور مرمتی کاموں کے دوران افسران کی حاضری اور ذمہ داری یقینی بنائی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو نے اس کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں سات سے آٹھ گھنٹے کی بجلی بندش کا شیڈول بھی جاری کیا ہے۔ حکام کے مطابق سسٹم اپ گریڈیشن، درختوں کی کٹائی اور بجلی کی لائنوں کی بہتری کا عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.