یورپی یونین نے یوکرین کی مالی ضروریات پوری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یورپی رہنماؤں نے آئندہ دو برس تک یوکرین کے لیے مالی امداد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل کا خود پر فائر، شدید زخمی
میڈیا رپورٹس کے مطابق امداد کی تفصیلات اور طریقہ کار سے متعلق حتمی فیصلہ دسمبر میں کیا جائے گا۔ صدر یورپی کونسل انتونیو کوسٹا نے کہا کہ یوکرین کو دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے وسائل فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ موجودہ حالات میں اپنے دفاع کو مستحکم بنا سکے۔
یورپی یونین کے اس اعلان کا یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ یہ امداد یوکرین کی معیشت اور دفاعی استحکام کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگی۔