sui northern 1

پرینیتی چوپڑا کی سالگرہ پر شوہر کا جذباتی پیغام

پرینیتی چوپڑا کی سالگرہ پر شوہر کا جذباتی پیغام

0
Social Wallet protection 2

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی سالگرہ کے موقع پر ان کے شوہر راگھو چڈھا نے انہیں ایک جذباتی پیغام میں بہترین بیوی اور ماں قرار دیا۔ راگھو نے انسٹاگرام پر ایک محبت بھری پوسٹ میں لکھا کہ یہ سفر بے حد خاص رہا ہے، گرل فرینڈ سے بیوی اور اب ہمارے ننھے بیٹے کی ماں بننے تک۔

sui northern 2

پوسٹ میں پرینیتی کی دورانِ حمل تصاویر بھی شامل تھیں جن میں راگھو انہیں پیار سے بوسہ دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ پرینیتی نے شوہر کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ تم نے مجھے ماں بننے کی خوشی دی، میں تم سے بے حد محبت کرتی ہوں۔

خاتون ٹیچر کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
اداکارہ نے اپنی سالگرہ 22 اکتوبر 2025 کو منائی، جو ان کی زندگی کے ایک نئے مرحلے کے آغاز کے ساتھ جڑی تھی، کیونکہ صرف تین دن پہلے 19 اکتوبر کو پرینیتی اور راگھو نے اپنے پہلے بیٹے کی پیدائش کا جشن منایا۔

پرینیتی کی کزن اور معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی انسٹاگرام پر سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ یہ سالگرہ تمہارے لیے سب سے قیمتی تحفہ لے کر آئی ہے، اور میں بے صبری سے دیکھنا چاہتی ہوں کہ وہ تمہاری زندگی میں کتنی خوشیاں لاتا ہے۔

پرینیتی اور راگھو کی یہ پوسٹس نئے والدین بننے کے موقع پر ان کی خوشیوں کو مداحوں کے لیے مزید خاص بنا رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.