sui northern 1

انصاف تک رسائی مزید آسان ، سپریم کورٹ نے عوامی پورٹل کا آغاز کر دیا

انصاف تک رسائی مزید آسان ، سپریم کورٹ نے عوامی پورٹل کا آغاز کر دیا

0
Social Wallet protection 2

سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوام کے لیے انصاف تک رسائی کو مزید آسان بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پبلک فیسلیٹیشن پورٹل کا آغاز کر دیا ہے۔

sui northern 2

یہ پورٹل سپریم کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے، جس کے ذریعے شہری اب اپنے کیسز کی تفصیلات، درخواستوں کی موجودہ حیثیت دیکھ سکیں گے اور شکایات درج کرا سکیں گے، جو پہلے صرف عدالت جا کر ممکن ہوتا تھا۔
مودی حکومت کے دوران ایک لاکھ سے زائد بھارتی کسانوں کی خودکشی کرنے کا انکشاف

اس پورٹل کے ذریعے جلد سماعت کی درخواستیں، مقدمات کے التوا، اور ویڈیو لنک پٹیشنز کی نگرانی بھی کی جا سکتی ہے۔

علاوہ ازیں، ہر درخواست کے جمع ہونے سے لے کر فیصلے تک کے تمام مراحل کو آن لائن مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔ عوام نے سپریم کورٹ کی جانب سے اس جدید سہولت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سراہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.