پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ صارفین کی تعداد 96 ملین سے تجاوز

پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ صارفین کی تعداد 96 ملین سے تجاوز

0

پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں موبائل بینکنگ استعمال کرنے والوں کی تعداد 9 کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ انٹرنیٹ بینکنگ صارفین کی تعداد 1 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ سات برسوں کے دوران خوردہ شعبے میں 8 ارب سے زائد ڈیجیٹل لین دین ریکارڈ کیے گئے، جبکہ کاؤنٹر پر ہونے والی لین دین کی تعداد 1.1
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم نیلوفر کا پہلا ٹریلر ریلیز ارب رہی۔ ملک میں 22 کروڑ 60 لاکھ سے زائد بینک اکاؤنٹس میں سے 9 کروڑ 60 لاکھ فعال ڈپازٹر ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کی کوششیں اب ثمر آور ثابت ہو رہی ہیں۔ راست آئی ڈی کے ذریعے لین دین کرنے والے صارفین کی تعداد 4 کروڑ 60 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ اس وقت ملک میں 19 ہزار بینک شاخیں اور 7 لاکھ سے زائد برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس کام کر رہے ہیں، جس سے شہریوں کا رجحان تیزی سے روایتی بینکنگ سے ڈیجیٹل بینکنگ کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔

کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے والے تاجروں کی تعداد بھی بڑھ کر 85 لاکھ ہو گئی ہے۔ حکومت کا ہدف ہے کہ 2026 تک آن لائن بینکنگ صارفین کی تعداد 12 کروڑ تک پہنچائی جائے اور ملک کو نقدی سے آزاد معیشت کی سمت میں لے جایا جائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل معیشت وژن کے تحت فِن ٹیک جدت، ڈیجیٹل ادائیگیوں اور مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے تین اعلیٰ سطحی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.