امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ایک نئے تاریخی دور میں داخل ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ اسرائیل اور پوری دنیا کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، کیونکہ اسرائیل نے وہ سب کچھ حاصل کر لیا ہے جو طاقت کے ذریعے ممکن تھا۔
اسرائیل کا صدر ٹرمپ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کا اعلان
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میدانِ جنگ میں حاصل کی گئی دہشت گردوں کے خلاف کامیابیوں کو پورے مشرقِ وسطیٰ کے لیے امن اور خوشحالی میں تبدیل کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے لیے بھی دوستی اور تعاون کے دروازے کھلے ہیں۔ تمام رکاوٹوں کے باوجود ہم نے ناممکن کو ممکن بنایا اور اپنے یرغمالیوں کو وطن واپس لے آئے ہیں۔