تعمیراتی کام کرنیوالوں کیلئے اہم خبر ، سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ، کتنی ؟ جانئے

تعمیراتی کام کرنیوالوں کیلئے اہم خبر ، سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ، کتنی ؟ جانئے

0

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ ہفتے سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 9 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1372 روپے رہی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.64 فیصد کم ہے۔ اس سے قبل قیمت 1381 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی تھی۔
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم نیلوفر کا پہلا ٹریلر ریلیز

اسی طرح جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1441 روپے رہی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.58 فیصد کم ہے، جبکہ اس سے قبل قیمت 1449 روپے فی بوری تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1345 روپے، راولپنڈی 1346، گوجرانوالہ 1400، سیالکوٹ 1370، لاہور 1408، فیصل آباد 1380، سرگودھا 1360، ملتان 1416، بہاولپور 1420، پشاور 1350 اور بنوں میں 1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1367 روپے، حیدرآباد 1427، سکھر 1500، لاڑکانہ 1407، کوئٹہ 1500 اور خضدار میں 1443 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.