پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

0

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کے دوران انڈیکس میں اب تک 4 ہزار پوائنٹس سے زائد کی بڑی کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن اسٹاک مارکیٹ منفی انداز میں کھلی، جب کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1711 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس گھٹ کر 1 لاکھ 61 ہزار 386 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

ٹماٹر 500 روپےکلو ہوگئے
مارکیٹ میں مندی کا سلسلہ بعد ازاں مزید گہرا ہوتا گیا، اور انڈیکس میں بتدریج 1237، 2593، 3848 اور بالآخر 4130 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گر کر 1 لاکھ 58 ہزار 967 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

کاروباری حلقوں کے مطابق معاشی غیر یقینی صورت حال اور پالیسی سطح پر سست فیصلوں کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.