بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی مسجد میں بنائی گئی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہو گئیں۔
بال وڈ جوڑی سونا کشی سنہا اور ظہیر اقبال اس وقت ابوظہبی کے سیاحتی دورے پر ہیں۔ اور دونوں کی شیخ زائد گرینڈ مسجد میں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سوناکشی سنہا نے ابوظہبی کے دورے کے موقع پر مسجد میں بنائی گئی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔ جو توجہ کا مرکز بن گئی۔
ویڈیو کو سوناکشی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس میں وہ اور ظہیر مسجد کے دلکش صحن اور شاہانہ راہداریوں میں نہایت پرسکون انداز میں گھومتے دکھائی دے رہے ہیں۔
سوناکشی نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ یہاں ابو ظہبی میں سکون کا ایک لمحہ پایا!
ویڈیو میں سوناکشی سنہا نے سبز اور سفید رنگ کا نفیس کرتا پاجامہ زیب تن کیا ہے۔ جبکہ ان کے سر پر ہلکے سبز دوپٹے سے احتراماً پردہ کیا گیا ہے۔
ظہیر اقبال نے سیاہ قمیص اور سبز پتلون پہن رکھی ہے جس سے دونوں کا مجموعی انداز مسجد کی خوبصورتی سے ہم آہنگ دکھائی دیتا ہے۔