موٹرسائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ٹریفک اہلکار معطل

0

 

اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایک موٹر سائیکل سوار پر تشدد کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کو انکوائری مکمل ہونے تک معطل کر دیا۔

واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل سوار نے احتجاج روکنے کے لیے لگائی گئی رکاوٹ عبور کی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکار آن لائن بائیک رائیڈر پر تشدد کر رہے ہیں اور اس کا ہیلمٹ زمین پر پھینک دیا گیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس حکام حرکت میں آگئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے خود کو ایک سرکاری ایجنسی کا اہلکار ظاہر کیا اور ناکہ توڑتے ہوئے ایکسپریس وے پر داخل ہوا، جس کے بعد اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی اور جھگڑا شروع ہو گیا۔

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ وردی میں اختیارات کا غلط استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، واقعے کی مکمل انکوائری کے بعد ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.