صیہونی ریاست کی قابض فوج کی جانب سے غزہ پر حملوں اور فلسطینیوں کا قتل عام جاری
مقبوضۃ بیت المقدس(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صہیونی ریاست کی قابض فوج کی جانب سے غزہ پر حملوں اور فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے۔ اسی دوران غزہ کے علاقے سے 30 سے زائد ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں برآمد ہوئی ہیں.بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ کے علاقے بیت الاہیہ میں خلیفہ بن زاید اسکول سے 30 سے زائد لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ یہ علاقہ گزشتہ کئی ہفتوں سے اسرائیلی فوج کے محاصرے میں ہے اور یہاں سے بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ قتل کیے گئے افراد کے ہاتھوں پر ہتھکڑیاں بندھی ہوئی تھی اور انہیں پلاسٹک کے تھیلوں میں لپیٹ کر ریت میں دبایا گیا تھا.فلسطینی وزارت خارجہ نے عالمی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہےکہ اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو قتل کر رہا ہے۔
