سال 2025 کا نوبیل امن انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کو دے دیا گیا۔
سویڈن کی رائل سوئڈش اکیڈمی آف سائنس کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز مچاڈو کو وینزویلا میں جمہوری اقدار کے فروغ اور آمریت سے جمہوریت کی پُرامن منتقلی کے لیے ان کی جدوجہد کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
نارویجن نوبیل کمیٹی کے مطابق، ماریہ کورینا مچاڈو نے نہ صرف وینزویلا کے عوام کے جمہوری حقوق کے لیے جدوجہد کی بلکہ اپنے ملک میں پُرامن سیاسی تبدیلی کے لیے عالمی سطح پر شعور اجاگر کیا۔
واضح رہے کہ نوبیل امن انعام ہر سال ایسے فرد یا تنظیم کو دیا جاتا ہے جو عالمی امن، ملکوں کے درمیان دوستی، اور فوجی تنازعات کے خاتمے کے لیے نمایاں خدمات انجام دے۔
یاد رہے کہ نوبیل انعام سویڈن کے موجد الفریڈ نوبیل کی یاد میں دیا جاتا ہے، جنہوں نے ڈائنامائٹ ایجاد کیا تھا۔ انہوں نے اپنی جائیداد ایک فنڈ میں وقف کی تھی تاکہ 1901 سے یہ انعامات ہر سال اُن افراد یا اداروں کو دیے جائیں جو انسانیت کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کریں۔