پاکستانی فلم  نے آسکر کا ہم پلہ عالمی ایوارڈ جیت لیا

0

پاکستانی فلم ’’موکلانی: دی لاسٹ موہناز‘‘ نے بین الاقوامی سطح پر تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ 2025 اپنے نام کر لیا۔

 

یہ فلم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے پس منظر میں منچھر جھیل کی مقامی ماہی گیر برادری ’’موہنا‘‘ کی زندگی اور جدوجہد کی کہانی بیان کرتی ہے۔

 

ہدایت کار جواد شریف نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ "تاریخ رقم ہوگئی، ’موکلانی‘ پہلی پاکستانی فیچر فلم ہے جس نے جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ جیتا ہے۔” انہوں نے مزید بتایا کہ فلمی دنیا میں اس ایوارڈ کو آسکر ایوارڈز کے مساوی سمجھا جاتا ہے۔

 

یہ ایوارڈ دنیا بھر سے جمع ہونے والی 500 سے زائد فلموں میں سے منتخب ہو کر ’’موکلانی‘‘ کو دیا گیا، جو اس کی معیاری تخلیق اور پاکستان کے ماحولیاتی مسائل پر مؤثر انداز میں روشنی ڈالنے کا اعتراف ہے۔

 

فلم کا پہلا ٹیزر 4 اکتوبر 2025 کو جاری کیا گیا تھا، جسے قومی اور بین الاقوامی سطح پر زبردست پذیرائی ملی۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈز کو عالمی فلمی برادری میں وہی حیثیت حاصل ہے جو ہالی ووڈ میں آسکر ایوارڈز کو دی جاتی ہے، اس لیے یہ کامیابی پاکستانی سنیما کے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

 

’’موکلانی‘‘ کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستانی فلم انڈسٹری کے عروج کی علامت ہے بلکہ یہ ثابت کرتی ہے کہ پاکستانی فلم ساز عالمی معیار کی تخلیقات پیش کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.