سنوکر کے میدان میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستانی کیوئسٹ عرفان داد ایشین 8-بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل میں بھارتی کھلاڑی شہباز عادل خان کو 3-7 کے واضح مارجن سے شکست دی۔
واضح رہے کہ عرفان داد آج کوارٹر فائنل میں بھارت کے شیوم اروڑا کے خلاف مقابلہ کریں گے۔