سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس اپنے حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔
اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کے دوران کیس کے آخری گواہ پر جرح مکمل کی گئی، یوں وکلا نے تمام گواہان پر جرح کا مرحلہ ختم کر لیا۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دفعہ 342 کے تحت بیان کا سوالنامہ فراہم کر دیا، جو 29، 29 سوالات پر مشتمل ہے۔
کیس کی مزید سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔