Gas Leakage Web ad 1

آج کل بچہ پی ایس ایل میں 50 رنز کرتا ہے تو کہتا ہے پاکستان کھلا دو، احمد شہزاد

0

سابق کرکٹر احمد شہزاد نے جیو پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کل اگر کوئی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ میں 50 رنز بنا لے تو سمجھتا ہے کہ اسے فوراً قومی ٹیم میں شامل کر لیا جائے، یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے پوڈکاسٹ میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ جدوجہد کے ساتھ ساتھ کرکٹ سے جڑی مختلف باتوں پر بھی کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

سیلاب متاثرین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ وہ ہمیشہ دوسروں کے کام آنا چاہتے ہیں کیونکہ عوام نے انہیں عزت دی ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ اپنی زندگی کا کچھ حصہ خدمتِ خلق کے لیے وقف کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 100 گھروں کی تعمیر کریں گے اور خیبرپختونخوا سے 5 یتیم بچوں کو گود لے کر ان کی مکمل کفالت کریں گے۔

اپنی کرکٹ کے آغاز سے متعلق بات کرتے ہوئے احمد شہزاد نے بتایا کہ وہ ساتویں یا آٹھویں جماعت میں تھے جب انہوں نے کلب کی طرف سے کھیلنا شروع کیا۔ کرکٹ کا جنون اس حد تک تھا کہ روز گھنٹوں پیدل چل کر گراؤنڈ پہنچتے، نیٹ پریکٹس کرتے اور سب سے پہلے جا کر پچ کو پانی دیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان صرف پی ایس ایل کھیلنے اور تیزی سے مشہور ہونے کے خواہشمند ہیں، جبکہ ان کے دور میں ایک مکمل نظام تھا، جہاں کھلاڑیوں نے برسوں کی محنت، دھکے اور جدوجہد کے بعد مقام حاصل کیا۔ ان کے مطابق ان کی نسل نے سفارش کے بغیر اپنی محنت سے نام بنایا۔

احمد شہزاد نے مزید کہا کہ ہماری قوم کا ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم دوسروں کی ترقی برداشت نہیں کر پاتے۔ ہم ایک دوسرے کو آگے بڑھتا نہیں دیکھ سکتے اور ہمیشہ نیچے کھینچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.