بھارتی ہدایتکار پراہلاد کاکڑ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اسٹارز سلمان خان اور ایشوریا رائے کے ماضی کے تعلقات سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے۔
ان کے مطابق سلمان خان اور ایشوریا کے بریک اپ کے بعد سلمان شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئے تھے اور بعض اوقات غصے یا جنون کی حالت میں اپنے سر کو دیوار سے ٹکرا لیتے تھے۔
پراہلاد کاکڑ نے بتایا کہ وہ اس دوران سلمان خان کے ہمسایہ تھے اور انہوں نے خود یہ مناظر کئی بار دیکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کا فیصلہ باضابطہ اعلان سے پہلے ہی ہو چکا تھا، اور یہ قدم دراصل ایشوریا اور ان کے اہل خانہ کے لیے بہتر ثابت ہوا کیونکہ تعلق میں کشیدگی حد سے بڑھ گئی تھی۔
ہدایتکار کے مطابق بریک اپ کے بعد ایشوریا نے سکون محسوس کیا، لیکن انہیں اس بات کا دکھ رہا کہ فلم انڈسٹری کے زیادہ تر لوگ سلمان خان کے ساتھ کھڑے ہوگئے، جس سے وہ خود کو تنہا محسوس کرنے لگیں۔ اسی تجربے کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ فلم انڈسٹری میں کسی پر مکمل بھروسہ نہیں کریں گی۔
یاد رہے کہ سلمان خان اور ایشوریا رائے کا تعلق 2001 میں ختم ہوا تھا، جب کہ 2002 میں اداکارہ نے باضابطہ علیحدگی کا اعلان کیا۔ بعد ازاں، ایشوریا رائے نے 2007 میں اداکار ابھیشیک بچن سے شادی کی۔