تنویر حسین شاہ کا فیصل ہلز کا دورہ: ترقیاتی منصوبوں، نئی سڑک، ماڈرن قبرستان اور اسپورٹس ایرینا کا افتتاح مرکزِ توجہ

0

تنویر حسین شاہ، CEO تنویر ایسوسی ایٹس، نے چیئرمین فیصل ٹاؤن جناب چوہدری عبدالمجید صاحب کے ہمراہ فیصل ہلز میں ایک نہایت مصروف، معلوماتی اور یادگار دن گزارا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے فیصل جیول سمیت اسکیم کے مختلف حصوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور وہاں جاری "آفٹر ڈیولپمنٹ کلیننگ” کے کاموں کی رفتار اور معیار کا بغور معائنہ کیا۔

ایک اہم پیش رفت کے طور پر، وہ ڈبل روڈ جو پہلے "ہل واک” کے قریب آ کر رک جاتی تھی، اب مکمل طور پر کھول دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں بلاک بی کو ایگزیکٹو بلاک سے براہِ راست رسائی حاصل ہو گئی ہے۔ تنویر حسین شاہ نے اس ترقی کو اسکیم کی خوبصورتی میں اضافے کا سبب قرار دیا۔

بعد ازاں بلاک بی میں زیر تعمیر جدید قبرستان کا بھی دورہ کیا گیا۔ شرکا نے اس امر پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا کہ ایک وسیع اور خوبصورت لوکیشن پر اتنا بڑا قبرستان تقریباً مکمل ہو چکا ہے، جہاں نمازِ جنازہ کے لیے جنازگاہ کی تعمیر بھی جاری ہے۔

اس موقع پر تنویر حسین شاہ نے چیئرمین چوہدری عبدالمجید کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا:

"یہ کوئی چھوٹی بات نہیں، پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیمیں عام طور پر اس انداز سے نہیں سوچتیں۔ لیکن چیئرمین چوہدری عبدالمجید صاحب کا یہ وژن اور دردِ دل ہی ہے کہ وہ اتنی بڑی جگہ قبرستان کے لیے مختص کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ترقی اور جناز گاہ کی تعمیر بھی کر رہے ہیں۔”

دورے کا اختتام ایک پُر وقار تقریب پر ہوا، جس میں بلاک بی میں تعمیر ہونے والے جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپورٹس ایرینا کا افتتاح کیا گیا۔ اس ایرینا میں جدید سہولیات، جیسے باسکٹ بال، فٹبال، اور دیگر کھیلوں کی سہولیات شامل ہیں، جو نوجوانوں اور رہائشیوں کے لیے ایک بہترین تفریحی مرکز ثابت ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.