Gas Leakage Web ad 1

چینی سائنس دانوں نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

0

 

Gas Leakage Web ad 2

چینی سائنس دانوں نے مکمل سپر کنڈکٹنگ مقناطیس کی مدد سے 3 لاکھ 51 ہزار گوس کی مقناطیسی فیلڈ بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جو زمین کی قدرتی مقناطیسی فیلڈ سے تقریباً سات لاکھ گنا زیادہ طاقت ور ہے۔

یہ شاندار کارنامہ ہیفائی میں قائم مختلف سائنسی اداروں کے اشتراک سے ممکن ہوا، جہاں سپر کنڈکٹنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسے جدید مقناطیس تیار کیے گئے جو مستقبل میں فیوژن توانائی، خلائی ٹیکنالوجی، مقناطیسی لفٹ، انڈکشن ہیٹنگ اور مؤثر بجلی کی ترسیل جیسے شعبوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس سے قبل 3 لاکھ 23 ہزار 500 گوس کا ریکارڈ قائم تھا، جسے اب پیچھے چھوڑ دیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت جدید سائنسی آلات اور ٹیکنالوجی کو تجارتی میدان میں نئی سمت دے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.