امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے داعی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

0

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ امن کے داعی ہیں، انھوں نے پاک بھارت جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران سائیڈ لائن پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا میں امن کے لیے نمایاں کوششیں کی ہیں اور وہ امن کے داعی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں امن کیلئےکوششوں کاتذکرہ کیا، پاک بھارت جنگ بندی میں ان کا اور ان کی ٹیم کا اہم کردار ہے۔

اس سے قبل جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی سمیت دنیا کی 7 بڑی جنگیں رکوائیں، جن میں بعض کئی دہائیوں سے جاری تھیں۔

یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی تھی، اقوام متحدہ کے ہیڈکواٹرز میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر دونوں سربراہان کی خوشگوار ماحول میں غیررسمی گفتگو ہوئی، ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈاربھی موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.