گلگت میں ایڈورٹائزمنٹ پالیسی پر مشاورتی اجلاس، نیوز پیپر سوسائٹی کی تجاویز پر غور
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان، محمد سلیم خان، کی زیر صدارت ایڈورٹائزمنٹ پالیسی سے متعلق گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی کے ساتھ ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران محکمہ اطلاعات کے انفارمیشن آفیسرز نے پالیسی کے خدوخال پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ نیوز پیپر سوسائٹی کے نمائندوں نے پالیسی میں بہتری کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سلیم خان نے کہا کہ ان تجاویز کو قانونی تقاضوں کے مطابق جانچنے کے بعد سیکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان کو سفارشات کی صورت میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکریٹری اطلاعات کی واضح ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔