بھارت کیلئے نئی مشکل، سعودی اور عراقی کمپنیوں نے بھارتی ریفائنری کو تیل کی فروخت روک دی

0

سعودی آرامکو اور عراق کی سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی سومو نے یورپی یونین کی پابندیوں کے بعد روسی حمایت یافتہ بھارتی ریفائنری نایارا انرجی کو خام تیل کی فروخت روک دی ہے،

اس کی وجہ سے نایارا اگست میں صرف روسی تیل پر انحصار کرنے پر مجبور ہو گئی ہے، عام طور پر نایارا ہر ماہ سعودی اور عراقی خام تیل خریدتی ہے لیکن اس ماہ اسے دونوں ملکوں سے کوئی تیل نہیں ملا، اس پر دونوں کمپنیوں نے کوئی ردعمل نہیں دیا اور سعودی آرامکو نے بھی تبصرہ نہیں کیا،

یاد رہے کہ امریکا نے روسی تیل کی خریداری پر بھارت پر پچاس فیصد تجارتی محصول عائد کیا ہوا ہے اور امریکا کے سابق صدر ٹرمپ نے بھارت کی دیر سے محصولات کم کرنے کی پیش کش پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.