ہم ایٹمی ہتھیاروں سے پاک ہونا چاہتے ہیں،یوکرین پر کوئی پیسہ خرچ نہیں کر رہے،صدر ٹرمپ

0

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سات میں سے چار جنگیں صرف ٹیرف اور تجارت کے ذریعے رکوائیں اور کہا کہ انہوں نے جنگ نہ روکنے پر سو فیصد ٹیرف کی دھمکی دی تھی جس سے فریقین پیچھے ہٹ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوکرین پر اب کوئی خرچ نہیں ہو رہا اور روس کے ساتھ ایٹمی میزائلوں پر بات چیت جاری ہے، پیوٹن سے بھی بات کی ہے اور چاہتے ہیں کہ یوکرین کی جنگ ختم ہو۔ انہوں نے امریکی جھنڈے کی بےحرمتی پر ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے جس کے تحت جھنڈا جلانے والوں کو ایک سال قید کی سزا دی جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ کچھ لوگ انہیں آمر کہہ رہے ہیں، وہ آمر نہیں لیکن شہروں میں فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں، چاہے گورنر اجازت نہ دے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا میں امریکی فوجی اڈے پر مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی اور غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے پر وہ خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین افغانستان کے بگرام ایئر بیس پر قابض ہے، اور امریکا نے افریقہ میں تین جنگیں اور پاکستان و بھارت کے درمیان ایک بڑی جنگ رکوائی، جبکہ واشنگٹن ڈی سی کی بہتری کے لیے فنڈنگ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.