پاکستان کا جھنڈا اور نام بغیر اجازت استعمال کرنا ممنوع ہے، پی ایس بی

0

 پاکستان اسپورٹس بورڈ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کا نام اور جھنڈا وفاقی حکومت کی اجازت کے بغیر استعمال کرنا غیر قانونی ہے،

 

اس حوالے سے معطل شدہ ویٹ لفٹنگ فیڈریشن پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ نہ تو پاکستان کا نام استعمال کر سکتی ہے اور نہ ہی کسی کھیل کی نمائندگی کی مجاز ہے، اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف بورڈ سے الحاق شدہ فیڈریشنز کو قومی حیثیت حاصل ہے، ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو جولائی دو ہزار بائیس میں بدعنوانی، بے ضابطگیوں اور اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا تھا اور اس کے خلاف انکوائری بھی جاری ہے، انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں عمران بٹ اور عرفان بٹ پر ممنوعہ ادویات کے استعمال اور اعانت کا الزام ثابت ہو چکا ہے، بورڈ کے مطابق حالیہ انتخابات ہائی کورٹ فیصلے اور آئین کی خلاف ورزی ہیں اور انہیں الیکشن کمیشن سے منظوری حاصل نہیں، لہٰذا وہ غیر قانونی ہیں، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے معاملہ قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.