کل بجلی بند رہے گی، کب اور کہاں ؟ بجلی کمپنی کا اہم اعلان ، جانئے تفصیلات

0

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے نظام کی دیکھ بھال اور ترقیاتی کاموں کے باعث 21 اگست 2025 کو مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق جمعرات 21 اگست کو صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک درج ذیل علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی:

راولپنڈی سٹی سرکل:
ریڈیو پاکستان، رتہ، ٹاپ سٹی، ای ایم ای کمپلیکس، جھنگی، پی این ٹی وِنی، اظہرآباد، چیرنگ کراس، زِرکون ہائٹس، گولہ، شمس کالونی، قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال کے فیڈرز۔

راولپنڈی کینٹ سرکل:
آر اے بازار، رحمت آباد I اور II، جیل پارک، کوٹ جبی، مکہ چوک، بستان خان، پرانا روات، نیا روات، اے او ڈبلیو ایچ ایس، سپارکو، جھنڈا، وی آئی پی، سر سید روڈ، مرات، کوہالہ، فاطمہ جناح فیڈرز۔

جہلم سرکل:
نیو خانقاہ فیڈر۔

چکوال سرکل:
ڈفر، پنڈ دادن خان، کچہری پی ڈی خان، کے ایس منیز فیڈرز اور ملحقہ علاقے۔

آئیسکو انتظامیہ نے صارفین سے بجلی بندش پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی جلد بحال کر دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.