پاکستان شاہینز کی شاندار فتح، معاذ صداقت کی سنچری، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز 107 رنز سے زیر

0

ڈارون : پاکستان شاہینز نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 107 رنز سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔ معاذ صداقت کی دھواں دار سنچری اس میچ کا نمایاں پہلو رہی۔

بدھ کے روز کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

معاذ صداقت اور یاسر خان کی شاندار اوپننگ پارٹنرشپ نے ٹیم کو 149 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ معاذ صداقت نے 59 گیندوں پر 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 104 رنز کی جاندار اننگز کھیلی، جبکہ یاسر خان نے 51 رنز بنائے۔

عبدالصمد نے 25 رنز کی مختصر مگر اہم اننگز کھیلی۔ ایڈیلیڈ کے ہیری مینینٹی نے ایک ہی اوور میں تین وکٹیں حاصل کر کے پاکستان شاہینز کی رفتار کو کچھ حد تک روکا، تاہم مجموعی اسکور کا دباؤ ایڈیلیڈ کی ٹیم پر حاوی رہا۔

جواب میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی پوری ٹیم 16.1 اوورز میں محض 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مکینزی ہاروے 27 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے مبصر خان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مہران ممتاز اور فیصل اکرم نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان شاہینز اپنا اگلا میچ جمعہ کے روز نیپال کے خلاف کھیلے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.