پنجاب: تعلیمی بورڈز کا نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

0

لاہور سمیت  پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے سیکرٹری رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے نہم کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کیا۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق نویں جماعت کے امتحان میں 3 لاکھ 8 ہزار 73 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 38 ہزار 894 طلبہ کامیاب قرار پائے، لڑکیوں کی پاسنگ کی شرح 53.83 فیصد رہی جبکہ لڑکوں کی پاسنگ کی شرح 35.33 فیصد رہی، نہم کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 45.08 فیصد رہا۔

سائنس گروپ میں 2 لاکھ 35 ہزار 247 طلبہ شریک ہوئے، 1 لاکھ 11 ہزار 681 طلبہ کامیاب قرار پائے۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق سائنس گروپ میں پاسنگ کی شرح 47.47 فیصد رہی، جبکہ آرٹس گروپ میں 72 ہزار 826 طلبہ شریک ہوئے، آرٹس گروپ میں 27 ہزار 213 طلبہ پاس ہوئے اور پاسنگ کی شرح 37.37 فیصد رہی، لڑکیوں کی پاسنگ کی شرح 53.83 فیصد رہی جبکہ لڑکوں کی پاسنگ کی شرح 35.33 فیصد رہی۔

گوجرانوالہ بورڈ 

گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے بھی نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

چیئرمین بورڈ کے مطابق ایک لاکھ 34ہزار 20امیدوارکامیاب ہوئے ،کامیابی کا تناسب 49.37فیصد رہا،چیئرمین بورڈ نے کہاکہ امیدواروں کے بڑی تعداد میں فیل ہونے پر تشویش ہے، اس حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.