امریکا اے آئی ٹیکنالوجی میں چینی پیشرفت کو زیادہ سنجیدہ نہیں لے رہا، سام آلٹمین کا انتباہ
اوپن اے آئی کے سربراہ سام آلٹمین نے سان فرانسسکو میں گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکا چین کی آرٹی فیشل انٹیلیجنس کے شعبے میں سنجیدہ پیشرفت کو نظرانداز کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ چین میں تیزی سے تحقیق اور نئی مصنوعات پر کام ہو رہا ہے جس سے یہ کہنا مشکل ہے کہ کون آگے ہے، ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے چینی چپس پر برآمدی پابندیاں مؤثر حل نہیں ہیں کیونکہ لوگ متبادل راستے تلاش کر سکتے ہیں، آلٹمین نے اعتراف کیا کہ چینی اوپن سورس ماڈلز کی وجہ سے اوپن اے آئی کو بھی اپنے اوپن ویٹ ماڈلز جاری کرنا پڑے تاکہ دنیا ان پر انحصار نہ کرے، انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کمپنی کی حکمت عملی میں ایک بڑا بدلاؤ ہے، کیونکہ اب تک اوپن اے آئی اپنی ٹیکنالوجی کو خفیہ رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا تھی۔