معروف ٹک ٹاکر ہنی ٹریپ کیس میں گرفتار

0

معروف ٹک ٹاکر مخدوم جنید جانی ہنی ٹریپ کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

ٹک ٹاکرمخدوم جنید،جوکہ جنید جانی کے نام سے جانے جاتے ہیں، انھیں ہنی ٹریپ کیس میں گرفتار کرلیا گیا، ٹک ٹاکر  نے جعلی ویڈیو کے ذریعے شکایت کنندہ سے 40 لاکھ وصول کیےاورمزید 70 لاکھ روپےکامطالبہ کیا، پیسے نہ ملنے پر ناقابل اعتراض ویڈیو لیک کیں۔

ٹک ٹاکر نےگرفتاری کےوقت مزاحمت کی اورتین حواتین رشتے داروں کو احتجاج کرنےکا کہا اور اس واقعے کو لائیو اسڑیمنگ کیا، اس دوران ٹک ٹاکر نے ایف ای اے کے ایک افسر کو تیز دھار آلے سے زخمی کردیا۔

پولیس نے جنید جانی اور  تین خواتین کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.