پاکستان کی نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی منظور کرلی گئی

0

پاکستان کی نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) پالیسی سرکاری طور پر منظور کر لی گئی ہے۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کے مطابق، اس پالیسی کے تحت 2030ء تک مصنوعی ذہانت کے شعبے میں 30 لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوں گی، جبکہ ملکی جی ڈی پی میں 7 سے 12 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ نیشنل اے آئی پالیسی ایک مکمل اور جامع روڈ میپ فراہم کرتی ہے، جس کا مقصد نہ صرف پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے محفوظ اور مؤثر استعمال کو فروغ دینا ہے بلکہ عالمی دوڑ میں شامل ہو کر قائدانہ مقام حاصل کرنا بھی ہے۔

 

اسی دوران پاکستان اور رومانیہ نے سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ رومانیہ نے پاکستان کو یورپی پروگرامز میں شمولیت کی پیشکش کی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ یورپی فنڈنگ پروگرامز سے پاکستان کو ٹیکنالوجی میں نئی راہیں اور مواقع حاصل ہوں گے۔ رومانیہ، جو یورپ کا ابھرتا ہوا آئی ٹی مرکز ہے، پاکستان کے ساتھ قریبی شراکت داری کا خواہاں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.