وزیراعظم آزادکشمیر نے ڈڈیال کے رہائشی نوجوان کے قتل کا نوٹس لے لیا

0

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے بیرون ملک سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ کے قریب ڈڈیال سے تعلق رکھنے والے کشمیری نوجوان کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم نے اس افسوسناک واقعہ کے حوالہ سے چیف سیکرٹری آزادکشمیر کو آئی جی پنجاب سے رابطہ کرکے ملزمان کی فوری گرفتاری بارے اقدامات کرنے اور بیرون ممالک سے واپسی پر مسافروں کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔اس افسوسناک واقعہ کے سلسلہ میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق سے ڈڈیال سے ممبر اسمبلی و وزیر مواصلات اظہر صادق نے ملاقات کی۔وزیراعظم آزادکشمیر کی وزیر حکومت اظہر صادق کو قتل ہونے والے نوجوان کے اہلخانہ کی بھرپور معاونت کی ہدایت کی۔وزیراعظم آزادکشمیر نے قتل ہونے والے کشمیری نوجوان کے قتل پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے نوجوان کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار اور مرحوم کے بلندی درجات کیلئے بھی دعا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.